آئی ہے پھر عید قرباں یار قربانی کرو
مصطفے کے عاشقو بسیار قربانی کرو
اے غلام سید ابرار قربانی کرو
تم سے خوش ہو جائے گا جبار قربانی کرو
یاد کر کے سنتِ حضرت خلیل اللہ کو
ہو اگر تم صاحبِ زر یار قربانی کرو
حکم رب ہے آیت قرآن سے ثابت ہے یہ
بغض و کینہ اور حسد دل سے مٹا کر دوستو
ہے یہ فرمانِ نبی تم یار قربانی کرو
چاہتے ہو جو زیارت مصطفے کی خواب میں
رکھ کے دل میں الفت سرکار قربانی کرو
واسطے سرکار کے تنویر تم کو حشر میں
کرنا ہے رب کا اگر دیدار قربانی کرو
از قلم ۔ اسیرحضور تاج الشریعہ
محمد تنویر صدیقی رضوی ڈومریاگنج ایس نگر
0 تبصرے