خود سے کون جاتا ہے مصطفے بلاتے ہیں

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام 


نعت مصطفے جو بھی سنتے اور سناتے ہیں 
رحمت خدا میں وہ ہر گھڑی نہاتے ہیں

طیبہ جو بھی جاتے ہیں یہ بیان کرتے ہیں 
•خود سے کون جاتا ہے مصطفے بلاتے ہیں•

رحمتِ خدا اُس پر ہر گھڑی برستی ہے
مصطفے کی محفل میں نعت جو سناتے ہیں

جو درود پڑھتا ہے صبح و شام اے لوگو
اس کے خواب میں آقا میرے آتے جاتے ہیں

جاتے ہیں عقیدت سے جوبھی شہر طیبہ میں 
مصطفے کی چوکھٹ پہ خوب فیض پاتے ہیں

پل میں دور ہوتی ہیں اس کی مشکلیں ساری
نعت مصطفے جوبھی دل سے گنگناتے ہیں

سیرتِ صحابہ سے درس یہ ملا ہم کو
مصطفے کے خاطرجاں کس طرح لٹاتے ہیں

شہر مصطفے میں اب تو چلا جا اےتنویر
 جو وہاں پہ جاتے ہیں وہ سکون پاتے ہیں

محمدتنویرصدیقی رضوی
ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے