رمضان برکتوں کا مہینہ ہے دوستو

مولی کی رحمتوں کا خزینہ ہے دوستو 
رمضان برکتوں کا مہینہ ہے  دوستو

روزہ رکھو نماز پڑھو دو زكوۃ بھی
رمضان مغفرت کا مہینہ ہے دوستو

اپنے تو اپنے غیر بھی کرتے ہیں گفتگو 
فضلِ خدا سے ایسا  مدینہ ہے   دوستو

 کرتے رہو تلاوت قرآن پاک کی 
انمول زندگی  کا قرینہ  ہے  دوستو

بھائی بڑا جو کہتا ہے میرے حضور  کو
کم عقل ہے وہ شخص کمینہ ہے دوستو

دنیا کے بیچ کعبہ مقدس ہے اس طرح 
انگشتری   پہ  جیسے  نگینہ  ہے  دوستو

جایا کرو ہمیشہ بزرگوں کے  در پہ  تم 
عشقِ نبی  کا  جام  جو  پینا  ہے  دوستو 

ہے آرزو کہ خواب میں دیکھے حضور کو
تنویر کے  زندگی  کا  سکینہ ہے  دوستو


محمدتنویرصدیقی رضوی
ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے