اترتے ہیں فرشتے بھی یہاں معراج کی شب میں
خدا کا حکم پاکرحضرت جبرئیل آئے جب
مرے آقا گئے ہیں لامکاں معراج کی شب میں
جوگزرے قبر سے موسی کی تب دیکھا شہ دیں نے
نمازیں پڑھ رہے تھے وہ وہاں معراج کی شب میں
کیا دیدار رب کا جس گھڑی سرکار نے میرے
کوئی پردہ نہیں تھا درمیاں معراج کی شب میں
خوشی میں جھوم اٹھا ہے اللہ اللہ عرش اعظم بھی
رسول اللہ جب پہنچے وہاں معراج کی شب میں
یہ سورج چاند اور برگ وثمر، شجر وحجر دیکھو
خوشی میں ہیں مگن ارض وسماں معراج کی شب میں
ہے کیا شان نبی تنویر تم قرآن میں دیکھو
خدا نے کر دیا کیا کیا عیاں معراج کی شب میں
نتیجہ فکر
محمد تنویر صدیقی رضوی
0 تبصرے