زمانے سے ظلمت مٹا دے الہی


فعولن فعولن فعولن فعولن

ہَوا رحمتوں کی چلادے الہی
زمانے سے ظلمت مٹا دے الہی

مجھے سچی توبہ کی توفیق دیکر
مقدر مرا جگمگا دے الہی

تجھے واسطہ تیری شان کرم کا
مدینے کے خطے دکھادے الٰہی

جو پیارا ہے روضہ ترے مصطفے کا
کسی دن مجھے بھی دکھا دے الہی

ہیں بیچین بھارت میں بےحد مسلماں 
کرم کی ہوائیں چلادے الہی

لکھوں حمد و نعت و قصیدے مناقب 
مجھے شاعر ایسا بنادے الہی

اس اعمال نامہ سے تنویر کی اب 
خطاؤں کو ساری مٹادے الہی

 
محمد تنویر صدیقی رضوی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے