نعت ہم سنائیں گے تم جلو یا مرجاؤ

نعت شریف 

نعت ہم سنائیں گے تم چلو یا مرجاؤ 

محفلیں سجائیں گے تم چلو یا مر جاؤ 


تذکرے ولادت کے یعنی جان رحمت کے

ھر جگہ کرائیں گے  تم چلو یا مرجاؤ 


بام و در پہ ہم جھنڈے مصطفے' کی آمد پر

شان سے لگائیں گے  تم چلو یا مرجاؤ 


مرکز عقیدت ہیں لال آمنہ بی کے 

ان پہ جاں لٹائیں گے تم چلو یا مرجاؤ


جب نبی کا معنی' ھے غیب جاننے والا

غیب داں بتائیں گے تم چلو یا مرجاؤ 


ہم وسیلہ والے ہیں غوث و خواجہ والے ہیں 

المدد پکاریں گے  تم چلو یا مر جاؤ 


اپنے ہم بزرگوں کی قبر پر عقیدت سے 

چادریں چڑھائیں گے  تم چلو یا مر جاؤ 


نام مصطفے' پیارا چوم کر محبت سے 

آنکھوں سے لگائیں گے تم چلو یا مرجاؤ 


روضہء منور جب رشک باغ جنت ھے 

ہم مدینے جائیں گے تم چلو یا مرجاؤ 


،، نور ،، ہم قیامت تک قبر پر بزرگوں کی 

فاتحہ دلائیں گے  تم چلو یا مر جاؤ 


       

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے