السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کونڈا کے نیاز کی اصل تاریخ کب ہے 15 رجب یا 22 رجب؟
اگر 15رجب کو ہے تو لوگ 22 رجب کو کیوں کرتے ہیں
سائل محمد توفیق ۔ بھدوکھر بازار سدھارتھ نگر یوپی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب
ماہ رجب کی 15 تاریخ کو کونڈے کی نیاز کرنا چاہیے اور یہ جائز و درست ہے
جیسا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ بہار شریعت کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں
ماہ رجب میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے ایصال ثواب کے لئے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں اور فاتحہ دلاکر کھلاتے ہیں یہ جائز و درست ہے
بہار شریعت حصہ 17
لیکن (22) رجب کے بجاۓ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز (15)پندرہ رجب کو کریں کہ حضرت کا وصال (15) رجب ہی کو ہوا ہے نہ کہ( 22) رجب کو
البتہ(22)رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوا ہے تو شیعہ اس تاریخ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کی خوشی میں عید مناتے ہیں، اور از راہ فریب اسے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کہتے ہیں لہذا
سنی حضرات پر لازم ہے کہ وہ شیعوں کی موافقت سے دور رہیں اور (22) رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز نا کرکے بلکہ (15) رجب کو حضرت کا وصال ہوا ہے تو اسی تاریخ میں انکی نیاز کریں اور یہی بہتر ہے
فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ 265
اور (22) رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام فاتحہ و ایصال ثواب کریں
واللہ اعلم باالصواب
محمد تنویر صدیقی رضوی
ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر یوپی انڈیا
0 تبصرے